انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

چاند نظر نہ آیا،12ربیع الاول 6ستمبرکوہوگی:رویت ہلال کمیٹی

لاہور:(جنرل رپورٹر)پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل ہوگی جب کہ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

لاہور میں ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کی زیر صدارت اجلاس کے دوران، مولانا اسحاق ساقی نے دعا کرائی، دعا میں خیبرپختونخواہ میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

بعد ازاں، ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل ہوگی جب کہ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button