مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی،2نوجوان شہید،میجر،بی ایس ایف اہلکارکی خودکشی
سرینگر:مودی سرکار کے سیاہ قانون کےخلاف قرارداد کی منظوری کے اگلے ہی روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو نوجوان شہید ہوگئے۔ ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،قابض فوج نے شہداء کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں، سری نگر، بانڈی پورہ، کپواڑہ، اسلام آباد، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں،حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ تنازعہ کے قابل قبول اور منصفانہ حل کیلئے نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا آغاز کریں ادھر کپواڑہ اور کٹھوعہ اضلاع میں بھارتی فوج کے ایک میجر اور بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔



