پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہور،چنیوٹ:سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے،3ملزم ہلاک

سگیاں میں ملزمان کے ساتھیوںکی پولیس پر فائرنگ ،مصطفیٰ،عاصم زد میںآگئے،چنیوٹ میں ہلاک ڈاکو مستنصر 30مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،ساتھی فرار

لاہور (بیوروچیف) سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے ۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان میں غلام مصطفی اور عاصم شفیق شامل ہیں، دونوں ملزمان زیر حراست تھے، ملزمان کو نشاندہی کیلئے سگیاں لے کر گئے، اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلہ سی سی ڈی کوتوالی کے ساتھ ہوا، مارے گئے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو ڈکیتی، راہزنی، سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

دریں اثناچنیوٹ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، چار فرار ہوگئے۔ہلاک ڈاکو کی شناخت مستنصر عرف کیڑو ولد میاں خان کے نام سے ہوئی ڈاکوئوں سے ایک عدد موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہلاک ڈاکو 30 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھافرار ساتھوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button