سی این این اردوکی خبر پرڈی آئی جی آپریشنزکا ایکشن، اداکارہ اقراپر تشدد،فائرنگ کرنیوالا گرفتار
خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ،صنفی جرائم سمیت قانون ہاتھ میں لینے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا:ڈی آئی جی فیصل کامران
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)سی این این اردوڈاٹ کام کی خبر پرڈی آئی جی آپریشنزکا ایکشن، اداکارہ اقراپر تشدد اور فائرنگ کرنیوالا گرفتارکرلیا گیا ۔

باغبانپورہ، کے علاقے میں سٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا،باغبان پورہ پولیس نے فائرنگ کرنے والا ملزم محسن گرفتار کر لیا۔

فائرنگ اور تشدد کا واقعہ 29 اگست کو پنجابی تھیٹر نامی جگہ پر پیش آیا تھا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر فوری کاروائی کا حکم دیا تھا

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی کینٹ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی،باغبان پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 4076/25 فوری درج کیا۔
ایس ڈی پی او، ایس ایچ او باغبانپورہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے ملزم کو گرفتارکیا،ڈی آئی جی آپریشنزنے ایس پی کینٹ، ایس ڈی پی او، تھانہ باغبان پورہ کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے،صنفی جرائم سمیت قانون ہاتھ میں لینے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔



