انٹر نیشنلتازہ ترین
یو این عالمی موسمیاتی کانفرنس،افغان طالبان کی شرکت کی تصدیق
کابل:افغانستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان کے حکام آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شروع ہونے والی ایک بڑی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد طالبان انتظامیہ کسی عالمی سطح کی کانفرنس میں شرکت کررہی ہے۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والا کوپ 29 ماحولیاتی کانفرنس ان اعلیٰ ترین کثیر الجہتی تقریبات میں سے ایک ہوگی جس میں طالبان انتظامیہ کے حکام 20 سال تک نیٹو کی حمایت یافتہ افواج کے خلاف لڑنے کے بعد کابل کا انتظام سنبھالنے کے بعد شرکت کریں گےافغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے حکام کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ چکے ہیں ، طالبان نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ادارے کا انتظام سنبھال لیا تھا۔



