انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

شیکسپئر کی دھرتی پر ذکر فیض احمد فیض

لندن:(رپورٹ/حسنین جمیل) ناقدین اردو ادب اس نکتے پر تو یکسو ہے ہیں کہ ، خدائے سخن میر تقی میر، مرزا نوشہ اسد الہ غالب اور علامہ محمد اقبال جن کو سر کا خطاب بھی ملا یہ تینوں اردو شاعری کے تین عظیم شاعر ہیں ، اب اور بڑے شعرا کا ذکر ہو تو اس میں فیض احمد فیض ، ن م راشد ، جوش ملیح آبادی بھی شامل ہوتے ہیں ، مگریہ طے ہے جب کوئی ناقد جس کو اردو شاعری پر پوری دسترس ہے وہ جب بھی زبان اردو ادب پر بات کرےگا یا مضمون قلم بند کرے گا تو پانچ بڑے شعرا میں فیض احمد فیض کا نام ضرور ہو گا ۔

faiz aman mela-2

فیض نے اپنے ہم عصر شعرا کو مقبولیت کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ اردو کے واحد شاعر ہیں ، جن کی عظمت کا اعتراف بین الاقومی سطح پر ہو چکا ہے ، دبستان روس سے بھی سند یافتہ ہیں ، برطانیہ عظیم فکشن نگار شیکسپئر کا دیس ہے جان کڈز جیسے شاعر کا وطن ہے یہاں انجمن ترقی پسند مصنفین لندن کے عاصم علی شاہ جو اعلیٰ پائے کے مترجم ہیں انہوں نے عاشقان فیض معروف قانون دان بلال وڑائچ ، صاحب طرز شاعر ڈاکٹر ثاقب ندیم ، ڈکٹر عامر بٹ کے ساتھ مل کر فیض امن میلہ کمیٹی بنائی جس کے زیر اہتمام اس میلے کا انعقاد ہوا ۔

عصر حاضر کے اہم شاعر ، صحافی شیراز راج بیلجیئم سے شرکت کے لئے آئے ، تقریب کی ابتدا بھی شیراز راج اور ثاقب ندیم کی شاعری کی کتابوں پر گفتگو سے ہوئی پھر معردف اینکر پرسن و صحافی جگنو محسن ، موسیقارو اداکار ارشد محمود، اور فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی نے فیض احمد فیض کے ساتھ اپنی یادوں پر اظہار خیال کیا ، پھر کلاسیکل رقاصہ سنجوتی داس نے اپنے رقص کے ذریعے کلام فیض پیش کیا۔

علی شیر نے بانسری کی دھن پر سر بکھیرے تو امریکہ سے آئے ڈاکٹرشہرام نے کلام فیض اور دوسرے گیت گا کر شام کو امر کر دیا ، فیض ایک ہم گیر شخصیت تھے انکے کئی روپ تھے ، ایک صحافی ایک معلم ، بائیں بازو کے سیاست دان اور شاعر مگر جب بطور شاعر ذکر فیض ہوتا ہے تو انکے تمام روپ پیچھے رہ جاتے ہیں کیونکہ بطور شاعر فیض کا قد آسمان تک پہنچ جاتا ہے

میلے کی یہ خاص بات تھی کہ فیض بطور شاعر کا ذکر حرف اول تا آخر ہوتا رہا اورفیض میلہ اپنی ترقی پسند فکر اور سوچ کے ساتھ دنیا بھر میں جاری شدت پسندی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر اسی لندن میں برپا ہوا جہاں سجاد ظہیر نے کسی چائے خانے میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی بنیاد رکھی تھی اور فیض اس انجمن کی پہچان بن گئے تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button