پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ابھرتی ہوئی ماڈل وٹک ٹاکررومیسا سعیدکا انتقال،مداح سوگوار

لاہو:(کلچرل رپورٹر)ابھرتی ہوئی ماڈل وٹک ٹاکررومیسا سعیدکے انتقال پر مداح سوگوار ہوگئے۔ابھرتی ہوئی ماڈل و ٹک ٹاکر رومیسا سعید روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دوراج علاج انتقال کر گئیں، ان کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی۔

رومیسا سعید فیشن ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کا شمار ابھرتی ہوئی ماڈلز میں ہوتا تھا، وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک تھیں۔

رومیسا سعید نے لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں منعقد ہونے والے چند فیشن شوز میں بھی شرکت کی اور انہیں مستقبل کی سپر ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رومیسا سعید چند دن قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب روڈ حادثے کا شکار ہوئی تھیں، حادثے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا تھا۔

رومیسا سعید گزشتہ چند دن سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم 17 اکتوبر کو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں، ان کے انتقال پر شوبز اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے اظہار افسوس بھی کیا۔

ماڈل کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی تدفین ننکانہ صاحب کے علاقے میں مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوجوان ماڈل کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button