انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

اہم امریکی ریاست ورجینیا میں بھی ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

نیویارک ( ویب ڈیسک) امریکہ میں 34سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ظہران ممدانی نے 486741جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نیڈریو کومو نے 396177ووٹ لئے۔
ری پبلکن کے کرٹس سلوا صرف 79281ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف کرٹس سلوا سے تھا، نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوئی جہاں 2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آٹ ریکارڈ کیا گیا، 17لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ادھر امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
ڈیموکریٹ امیدوار ابیگیل اسپینبرگر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر اور غزالہ صدیقی نائب گورنر منتخب ہوگئیں۔ دوسری جانب نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے محنت کش طبقے نے تمام رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی ممکن بنادی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔ ممدانی نے کہا کہ وہ ایک ایسا شہر بنائیں گے جہاں مسلمانوں، یہودیوں، تارکین وطن اور تمام کمیونٹیز کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی 2وجوہات بتا دیں۔
الیکشن نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکہ میں جاری شٹ ڈائون ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن نے نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کو فلسطین کی مداحمتی تنظیم حماس کا حامی قرار دے دیا۔ وزیر برائے تارکین وطن Amichai Chikli نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا اب اس کی چابیاں ایک حماس حامی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ نیویارک اب کبھی ویسا نہیں رہے گا، خاص طور پر یہودی برادری کے لیے ، یہ شہر اُس اندھی کھائی میں جا رہا ہے، جس میں لندن پہلے ہی گر چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button