انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

لاہور: بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا اختتام،پاکستانی محمد وسیم کا ٹائٹل کا کامیابی سےدفاع

لاہور:(سلمان حسین)لاہور میں 4 روز تک جاری رہنے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ٹائٹل کا دفاع کامیابی سے کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی باکسرز کے دلچسپ مقابلے دیکھے۔

لاہور میں 4 روزہ انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں مجموعی طور پر 21 فائٹس ہوئیں، جس میں 15 ممالک سے 44 باکسرز نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد چیمپیئن شپ میں شرکت کی۔

آخری روز ’فائٹ فار گلوری‘ کے نام سے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے قومی باکسر محمد وسیم اور تھائی باکسر جکراوت کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔

12 راؤنڈز تک جاری رہنے والی فائٹ میں محمد وسیم فاتح قرار پائے، جیت کے بعد محمد وسیم نے کہا سپورٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں، انہوں نے پاک آرمی اور حکومت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاک آرمی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غیر معمولی سیکورٹی فراہم کی گئی۔

قبل ازیں، چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے 15 ممالک کے 44 باکسرز 20 نومبر سے 23 نومبر تک مختلف اوقات میں پاکستان پہنچے تھے، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

’فائٹ فار گلوری‘ کے مقابلوں کیساتھ ساتھ باکسنگ کنونشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔

’فائٹ فار گلوری‘ چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں جرمنی، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور پاکستانی باکسر سمیت 4 باکسرز آپس میں مد مقابل ہوئے، 26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شاندار مقابلوں میں فتح یاب ہونے والے باکسرز میں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر شامل ہیں۔

27 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں برطانیہ، گھانا، ڈومینیکن ریپبلک، امریکا، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 14 باکسرز مد مقابل ہوئے، کانٹے دار مقابلے میں برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ، ڈومینیکن ریپبلک کے یرمی پرالٹا، پاکستان کے محمد وقاص اور جہانگیر خان، امریکا کے سٹیو جیفرارڈ، برطانوی باکسرز عماد نصیب اور رضا حمزہ فتح یاب رہے۔

27 نومبر کو ہونے والے مقابلے دیکھنے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

28 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، امریکا، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے 12 باکسرز مد مقابل ہوئے، فتح یاب ہونے والے باکسرز میں برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز، جیمز مید کاف اور ساحر اقبال، ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا، امریکہ کے لارنس نیوٹن اور ساؤتھ کوریا کے یےکم سرفہرت رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button