صدر ن لیگ امارات محمد غوث قادری کے زیر اہتمام امارات کے قومی دن پر شاندار تقریب کا انعقاد
عید الاتحاد تقریب میں یوا ے ای کے ہر دلعزیز حکمرانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
دبئی(حافظ زاہد علی )پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری نے شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں یو اے ای کی تمام ریاستوں کے صدور جنرل سیکرٹری صاحبان اور ممبران وعہدیداران نے شرکت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

جس کی سعادت پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ ابو بکر آفندی نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی پڑھنے کی سعادت ام القوین یونٹ کے وائس چیئر مین سرفراز مغل نے حاصل کی ۔
اپنے خیر مقدمی کلمات میں راجہ ابو بکر آفندی نے سب کو خوش آمدید کہا اور متحدہ عرب امارات کی مختصر دور میں حیرت انگیز تقری اورشاندار انفراسٹر کچر امن واستحکام کی وجہ سے عالمی برادری میں اپنا خصوصی مقام بنانے پر متحدہ عرب کے قائدین کو مبارکباد پیش کی شیخ زاید رحمہ اللہ کی مستقبل پر گہری نظر پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

پارٹی کے مرکزی چیئر مین غلام مصطفیٰ مغل نے متحدہ عرب امارات کے54ویں یوم الاتحاد پر اماراتی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان یو اے ای دوستی کو مثالی قرار دیا کہا یہ کے قائدین کی پاکستانیوں کی یو اے ای کے ساتھ محبت اٹل حقیت ہے ۔ اپنے صدارتی خطاب میں پارٹی کے صدر محمد غوث قادری نے متحدہ عرب امارات کو پاکستانیوں کا دوسرا گھر قرار دیا یہاں کے شیوخ کا شکریہ ادا کیا کہ لاکھوں پاکستانی یہاں محنت کرکے زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں کہا کہ ہم بابا شیخ زاید رحمہ اللہ کی مستقبل پر گہری نظر پر ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں ۔

1971میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے نوزائیدہ ملک کو سب سے پہلے تسلیم کیا ۔
تقریب میں مرکزی سینئر نائب صدر مرکزی وہیڈ آف خیبر پختوانخوا سلمان خان ، صدر فجیرہ یونٹ چوہدری رمضان شان، عجمان کے چیئر مین چوہدری عارف منہاس ، دبئی کے صدر سہیل عامر گھمن ، سیکرٹری جنرل دبئی راجہ عابد حسین سینئر نائب صدر غلام محی الدین ، ٹریڈ ونگ ہیڈ مجید مغل ، صدر شارجہ یونٹ چوہدری راشد فاروق، چیئر مین سجاد چیمہ سیکرٹری جنرل شارجہ اعظم گل، ام القوین یونٹ کے صدر چوہدری بشیر شاہد ، چیئر مین سرفراز مغل ، سیکرٹری جنرل ام القوین یونٹ رشید ، العین صدر غلام اکبر ساقی ، سیکرٹری جنرل ملک جاوید سمیت کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔



