پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

گوجرانوالہ: 4مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک،3زخمی گرفتار

راولپنڈی میں نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم مارا گیا

گوجرانوالہ، راولپنڈی ( بیورو چیف/ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے 4مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کامونکے، قلعہ دیدار سنگھ، ایمن آباد اور گرجاکھ میں ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور تین زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی میں چھاپہ مارا تھا۔
ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہو گیا، بعد ازاں اس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button