انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی بڑی کامیابی، داعش خراسان کا ترجمان گرفتار

سلطان عزیز کے ساتھ سینئر رہنما ابو یاسر بھی پکڑا گیا، مسلح گروہ کی کمر ٹوٹ گئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستانی انٹیلی جنس کی کارروائی میں داعش خراسان کو بڑا دھچکا، داعش کے ترجمان دہشتگرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق داعش خراسان (ISIS-K)کا ترجمان اور تنظیم کے آفیشل میڈیا وِنگ الاعظائم فائونڈیشن کے بانی دہشتگرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔
الاعظائم فائونڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پراپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، خارجی عزیز اعظام کی گرفتاری کے بعد میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں، حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں۔
ان گرفتاریوں میں تنظیم کے ترجمان سلطان عزیز اعظّام کی 16مئی 2025ء کو کی گئی گرفتاری بھی شامل ہے، یہ بات اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی سولہویں رپورٹ میں سامنے آئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچے کوعالمی سطح پر کمزور کر دیا گیا ہے، کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنا دئیے گئے جبکہ تنظیم کے جنگجوئوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، اہم کمانڈرز و نظریاتی رہنمائوں کو نیوٹرلائز کر دیا گیا ہے۔
مئی 2025ء میں سلطان عزیز اعظّام اور سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاری جیسے اقدامات کے نتیجے میں تنظیم کی آپریشنل طاقت میں نمایاں کمی آئی ہے، ان کارروائیوں کے باعث وائس آف خراسان جیسے اہم پراپیگنڈا پلیٹ فارمز بھی معطل ہو گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button