پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی سی ڈی ایکشن جاری، 9منشیات فروش اور ڈاکو ہلاک

لاہور، مصطفیٰ آبادللیانی، شیخوپورہ، فیصل آباد، چناب نگر، بورے والا میں مقابلے

لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ ( بیورو چیف/نمائندگان) باٹا پور میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزم ہلاک ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔
جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ان کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزمان کی شناخت علی رضا اور منصب علی کے نام سے ہوئی۔
ادھر شیخوپورہ کے گائوں بٹھل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ناظم مسلی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق شاہدرہ سے بتایا جا رہا ہے۔ مزید برآں بورے والا میں بھی سی سی ڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک سی سی ڈی اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ مصطفیٰ آبادللیانی میں بھی سی سی ڈی کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں منشیات کا بڑا ڈیلر ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم محمد دین عرف ایم ڈی منشیات، ڈکیتی جیسے 25سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ادھر چناب نگر میں بھی سی سی ڈی پولیس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ ہوا، دوران مقابلہ بدنام زمانہ منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
حافظ آباد میں بھی پنچ پلہ نہر کے قریب مسلح ڈاکوئوں اور سی سی ڈی پولیس میں مبینہ مقابلہ میں2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں میں محمد کاشف سکنہ کوٹ رادھا کشن لاہور اور محمد آصف سکنہ ننکانہ شامل ہیں۔ ادھر چک جھمرہ کے علاقہ لکڑ والا پل کے قریب سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ آئس ڈیلر قیصر علی اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button