انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

2025ء بھارت کیلئے مسلسل ناکامیوں کا سال رہا، فنانشل ٹائمز

بھارتی روپے کی کمزوری اور معاشی بے چینی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا

لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2025ء بھارت کے لیے استحکام اور مضبوط پیش رفت کے بجائے بحرانوں، ناکامیوں اور دبا کا سال ثابت ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی محاذوں پر مسلسل مشکلات نے بھارت کو شدید مسائل میں مبتلا رکھا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاک، بھارت فوجی کشیدگی، امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعات، ایک مہلک طیارہ حادثہ، بھارتی روپے کی کمزوری اور مجموعی معاشی بے چینی نے 2025ء کے دوران بھارت کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سٹریٹجک خودمختاری کے دعوئوں کے باوجود بھارت کو امریکہ، چین اور روس کے ساتھ توازن برقرار رکھنے میں شدید دبائو کا سامنا رہا۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ کئی بار موخر ہوا، جبکہ امریکی ٹیرف کے نفاذ نے بھارتی معیشت پر اضافی دبائو ڈالا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے کے باعث معاشی ترقی کی رفتار متاثر رہی، جبکہ 2025ء میں بھارتی روپیہ مسلسل ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا۔
ماہرین کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو عسکری برتری حاصل ہونے کے بجائے امریکہ کی پالیسی میں تبدیلی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا کریڈٹ لینے اور پاکستانی عسکری قیادت سے بڑھتے روابط کو بھارتی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں بھارت کی معاشی اور سفارتی گنجائش محدود ہوتی جا رہی ہے، جو عالمی سطح پر اس کی کمزور پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ روپے کی گراوٹ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھارت کو مزید معاشی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2025ء میں مسائل حل کرنے کے بجائے زیادہ تر بحرانوں کو برداشت کیا، جبکہ 2026ء بھارت کے لیے اندرونی کمزوریوں، علاقائی کشیدگی اور عالمی دبا کے باعث ایک بڑا چیلنج بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button