پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کراچی میں گٹر سے 4لاشیں برآمد

کراچی:(ویب ڈیسک)شہر قائد کے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے مجموعی طور پر 4 لاشیں ملیں جس میں 2 خواتین ، ایک مرد اور لڑکا شامل ہے۔

ایدھی حکام نے لاشیں نکالیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کےبعد اس پر پتھر ڈال دیئے تھے، لاشیں 10 دن سے زائد پرانی ہیں، پوسٹ مارٹم میں وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا ، لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button