انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کی کوششوں سے جنگ رُک گئی، طیب اردوان

سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، ترک صدر

انقرہ ( ویب ڈیسک) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طورپر دیکھنا چاہیے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، ترکیے عالمی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ظاہر کرتی ہے کہ عالمی نظام کس کو بچانے کیلئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث پوری دنیا عدم استحکام کا شکار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button