پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

گل پلازہ کے 2 فلور کلیئر، 27 لاشیں برآمد، 81 لاپتہ افراد کی تلاش

14 لاشوں کے نمونے حاصل ،7 کی شناخت،دوسرے، تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش کررہے:ڈی سی ،کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا، 26 میں سے 24 دروازے بند تھے:دکاندار

کراچی:(ویب ڈیسک) گل پلازہ میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں ،دو فلورز کو کلیئر کردیا گیا۔کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے بتایاآگ سے متاثرہ گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور اور پہلے فلور کو کلیئر کردیا گیا،دوسرے اور تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش کررہے ہیں، لاپتہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی، کچھ نام دو دفعہ شامل ہیں، فی الحال 74 لاپتہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا27 لاشیں سول ہسپتال لائی گئی ہیں، 14 لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے،7 کی شناخت مکمل ہوچکی ، ساتویں لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی، متوفین کی شناخت کے لیے 50 اہل خانہ کے نمونے سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری بھیجے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی میں ہوں گے، جائے وقوعہ سے کچھ انسانی اعضاء بھی لائے گئے جن پر کام جاری ہے۔

لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی، بعض لاشیں اعضا کی صورت میں لائی گئی ہیں جس کی وجہ سے شناخت کا عمل وقت طلب ہے۔متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے عمارت کے کُل 26 داخلی و خارجی دروازے ہیں ، رات دس بجے تمام گیٹ بند کرکے صرف دو دروازے کُھلے رکھے جاتے ہیں، المناک سانحے کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو معمول کے مطابق 26 میں سے 24 دروازے بند ملے ، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا اور آگ انتہائی تیزی سے پھیلی، پوری مارکیٹ میں دھواں ہی دھواں بھر چکا تھا۔

آگ کے وقت بجلی بند تھی، کسی کو کچھ سمجھ نہ نظر آ رہا تھا، بھگدڑ مچی ہوئی تھی، محصور افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی،آگ لگنے کے بعد کچھ لوگ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے، بہت سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہی عمارت سے باہر نکالا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button