پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

جعلی ویڈیو کیس،عظمیٰ بخاری کو آج ہرصورت پیش ہونے کاحکم

لاہور:(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر عظمٰی بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج 21جنوری کوعظمٰی بخاری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے عظمی بخاری کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا اور کہا مدعیہ عظمٰی بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی ریکارڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اگر مدعیہ عدالت پیش نہ ہوئیں تو قانون کے مطابق وارنٹ یا کارروائی کی جائے گی۔لاہور ہائی کورٹ مقدمے کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے، مدعیہ ہر صورت آئندہ سماعت پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button