لاہور ( بیورو چیف ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ رائو عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو جنوری 2023ء میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔



