لاہور ( سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرو بس کے جدید ترین آٹو میٹک واشنگ پلانٹ کا مشاہدہ کیا۔
واشنگ پلانٹ پر آٹو میٹک طریقہ کار سے الیکٹرو بس کی واشنگ اور ڈرائی کیا جاتا ہے۔ الیکٹرو بس کے جدید ترین واشنگ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرو بسوں کے لئے جدید ترین چارجنگ سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔

یو ٹونگ کمپنی کے جدید ترین 160کلو واٹ چارجنگ سٹیشن 105منٹ میں الیکٹرک بس کو چارج کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے گرین الیکٹرو بس کے نئے روٹس دریافت کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے الیکٹرو بس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے مسافروں کی تعداد کے پیش نظر مزید بہتر انتظامات کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے 1500نئی بسوں کیلئے ٹائم لائن طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ سپیشل افراد کی معاونت کرنے والا الیکٹروبس کے عملے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
گرین بس کی لانچنگ سے پنجاب میں رائیڈر شپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلد از جلد میٹرو بس سروس پراجیکٹ کا آغاز کرنے چاہتے ہیں۔ مختلف مقامات پر مسافروں کو انتظار کرنا پڑتا ہے، مزید بسیں بڑھائی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرو بس کے ذریعے عوام کو آرام دہ سفر کی بہترین سہولت میسر ہے۔
حکومت پنجاب عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ سمارٹ ٹریول سسٹم عوام کے لیے آسان، تیز سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔ الیکٹرک بسیں فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لئے صاف، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں ایک کروڑ55لاکھ سے زائد مسافر الیکٹرو بس پر سفر کر چکے ہیں۔
الیکٹرو بس پر38خواتین اور 15لاکھ سے زائد طلبہ مفت سفر سے مستفید ہو چکے ہیں۔ الیکٹرو بس پر تقریبا ًساڑھے 7لاکھ بزرگ اور3لاکھ سپیشل افراد بھی مفت سفر کر چکے ہیں۔ ہر الیکٹرو بس میں 6کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے الیکٹرو بس کے ہر ڈرائیور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ پنجاب بھر میں 80 ہزار سے زائد افراد کو ٹی کیش کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ حکومت پنجاب خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئےEmpower Her پراجیکٹ قائم کیا۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ ای بس سٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کیا۔
خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور خود کفیل کاروباری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشنز کو کمیونٹی فرینڈلی مقامات میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں اب تک10خواتین کو نئے بس سٹاپس پر ٹک شاپس فراہم کی گئی ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بسوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ریئل ٹائم ڈیٹا کی مدد سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں کیش لیس اور پیپر لیس سفر ممکن ہوگا۔ ایک ہی سمارٹ کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر کی سہولت ملے گی۔



