پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پلیئرز آکشن مکمل

نسیم شاہ 8کروڑ 65لاکھ میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے کھلاڑی

لاہور ( سلمان حسین) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے لیے کھلاڑیوں کا آکشن مکمل ہوگیا۔ آکشن کا انعقاد لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہوا جس میں 800سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی نیلامی کے لیے پیش ہوئے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم اب نئے مالکان کے ساتھ راولپنڈی کے نئے نام سے ایونٹ میں شریک ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پلیئرز آکشن کی تقریب میں آمد پر تمام فرنچائز مالکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کو قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026کی مارخور والی اسپیشل کسٹمائزڈ ٹی شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔
آکشن میں سب سے پہلے پاکستانی آل رانڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8کروڑ 50لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7کروڑ 90لاکھ روپے جبکہ جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو کو 5کروڑ 55لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔ پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے جہانزیب سلطان کو 60لاکھ روپے میں خریدا۔ پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد علی کو 2کروڑ 15لاکھ روپے میں نئی فرنچائز حیدرآباد نے خرید لیا جبکہ فاسٹ بولر حارث رئوف کو 7کروڑ 60لاکھ روپے لاہور قلندرز نے واپس حاصل کر لیا۔ نسیم شاہ 8کروڑ 65لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان 3کروڑ 25لاکھ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ پاکستان کے جارح مزاج آل رائونڈر صاحبزادہ فرحان کو 5کروڑ 70لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے خرید لیا۔
بنگلادیش کے آف سپنر رشاد حسین کو 3کروڑ روپے میں راولپنڈی جبکہ پاکستان کے نوجوان سپنر مہران ممتاز کو ایک کروڑ 25لاکھ روپے اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کرلیا۔ پاکستان کے نوجوان سپنر فیصل اکرم ایک کروڑ 25لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔ پاکستانی آل رائونڈر عامر جمال کو ایک کروڑ 90لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان سپنر عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔ پاکستانی سپنر اسامہ میر کو 3کروڑ 50لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ آل رائونڈر جہانداد خان کو 2کروڑ 50لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5کروڑ 85لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے حاصل کرلیا۔
پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 7کروڑ 95لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8کروڑ 5لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 95لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔ پاکستانی فاسٹ بائولر خرم شہزاد کو 2کروڑ 70لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ محمد عامر کو 5کروڑ 40لاکھ روپے میں راولپنڈی نے حاصل کرلیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بائولر عبید شاہ کو 2کروڑ 70لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ کوشال پریرا کو 3کروڑ 10لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔ پاکستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو 2کروڑ 20لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے واپس حاصل کرلیا جبکہ خواجہ نافع کو 6کروڑ 50لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان کو ایک کروڑ 10لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے حاصل کرلیا۔ پاکستان کے آل رائونڈر شاہد عزیز کو 92لاکھ 50 ہزار روپے میں کراچی کنگز جبکہ محمد عرفان خان نیازی کو2کروڑ 90لاکھ روپے میں حیدرآباد کنگزمین نے حاصل کرلیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز عبداللہ فضل 67لاکھ 50ہزار روپے میں راولپنڈی جبکہ کیوی بلے باز مارک 7کروڑ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ٹرنر کو 4کروڑ 20لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز جبکہ محمد وسیم جونیئر کو 4کروڑ 10لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کرلیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ کو 2کروڑ 40لاکھ روپے اور آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زیمپا کو 4کروڑ 50لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹر سیڈل کو 2کروڑ 50لاکھ روپے اور جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی کو 2کروڑ 20لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے حاصل کرلیا۔ عماد بٹ کو ٹیم راولپنڈی نے 80لاکھ روپے میں خرید لیا، وسیم اکرم جونیئر کو اسلام آباد جونیئر کو 77.5لاکھ، میر حمزہ سجاد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 70لاکھ میں خرید لیا۔ حمزہ سہیل کو کراچی کنگز اور بسم اللہ خان کو کوئٹہ نے خرید لیا۔ خالد عثمان کو 60لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے خرید لیا۔ کراچی کنگز نے عاقب الیاس کو 60لاکھ روپے میں خرید لیا۔
محمد فاروق کو لاہور قلندرز نے 60لاکھ میں خرید لیا۔ سمیر منہاس کو 1.90کروڑ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔ ثاقب خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 60لاکھ روپے میں خرید لیا۔ ثمین گل کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 60لاکھ روپے میں خرید لیا۔ حسن خان کو حیدرآباد گنگز مین نے 1کروڑ 85لاکھ میں خریدا جبکہ سیمیول ہارپر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 60لاکھ روپے میں خریدا۔ ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1کروڑ 10لاکھ میں اور بیون جیکبز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 60لاکھ روپے میں خریدا۔ لیکلان شا اور ڈیلانو پوٹگیئٹر کو سیالکوٹ اسٹیلینز نے 60، 60لاکھ روپے میں خریدا۔ خزیمہ بن تنویر کو کراچی کنگز نے 90لاکھ میں حاصل کیا۔ اوٹنیل بارٹمین کو 1کروڑ 10لاکھ اور حماد اعظم کو 60لاکھ روپے میں حیدرآباد کنگزمین نے خریدا۔ شایان جہانگیر کو بھی حیدرآباد کنگزمین نے خریدا۔ مائیکل بریسویل اور کوشل مینڈس کو 4کروڑ 20لاکھ اور 4 کروڑ 20لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے خریدا۔ داسن شناکا کو75 لاکھ میں لاہور قلندرز نے خریدا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رچرڈ گلیسن کو 1کروڑ اور 10لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ جانسن چارلس کو کراچی کنگز نے 2کروڑ روپے جبکہ افتخار احمد کو پشاور زلمی نے 1کروڑ 80لاکھ روپے میں خریدا۔ جوش فلیپی اور شان مسعود کو سیالکوٹ اسٹیلینز نے 2کروڑ 30لاکھ اور 65لاکھ بالترتیب میں جبکہ سعود شکیل کو 65لاکھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ڈائن فاریسٹر کو ٹیم راولپنڈی نے 60لاکھ روپے میں خریدا۔ محمد ناہید رانا کو پشاور زلمی نے 60 لاکھ روپے، پرویز حسین ایمان کو لاہور قلندرز نے 60 لاکھ روپے اور آصف آفریدی کو 2 کروڑ 40 لاکھ میں ٹیم راولپنڈی میں خریدا۔
آصف علی کو 60 لاکھ اور حسین طلعت کو 77 لاکھ 50 ہزار روپے میں لاہور قلندرز نے، حیدر علی کو 1 کروڑ 50 لاکھ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اور احسان اللہ کو کراچی کنگز نے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے میں خریدا۔ کامران غلام کو ٹیم راولپنڈی نے 65 لاکھ روپے، محمد حسنین کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 77 لاکھ 50 ہزار روپے، شرجیل خان کو حیدرآباد کنگزمین نے 60 لاکھ روپے اور طیب طاہر کو لاہور قلندرز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ دپیندر سنگھ ایری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 60 لاکھ روپے، آصف محمود اور حنین شاہ کو حیدرآباد کنگزمین نے 60، 60 لاکھ روپے، فواد علی اور محمد عامر خان کو 60، 60لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے اور مومن قمر کو 1 کروڑ 7 لاکھ اور 50 ہزار روپے میں خریدا۔ محمد اویس ظفر کو 60 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹیلینز نے، رضوان محمود کو 60 لاکھ روپے میں حیدرآباد کنگزمین نے، شاہزیب خان کو ٹیم راولپنڈی نے 60 لاکھ روپے میں اور ٹام کرن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔ گوداکیش موتی کو 1 کروڑ 10 لاکھ میں لاہور قلندرز نے، مرزا طاہر بیگ کو پشاور زلمی نے 60 لاکھ روپے میں، سعد علی اور محمد طیب عارف کو حیدرآباد کنگزمین نے 60، 60 لاکھ روپے میں اور رضوان اللہ کو 60 لاکھ میں کراچی کنگز نے خریدا۔ پشاور زلمی نے خصوصی اعلان کے ذریعے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے کاشف علی کی شمولیت سے متعلق بتایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button