پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: دو سپر اوور، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو ہرا دیا

آسٹریلیا کے 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم 115پر ڈھیر

لاہور ( سلمان حسین) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو 4رنز سے ہرا دیا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 13ویں میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کے لیے 24رنز کا ہدف دیا تھا تاہم افغانستان کی ٹیم 19رنز بنا سکی۔
دوسرے سپر اوور میں افغانستان کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی پھر افغانستان کے رحمٰن اللّٰہ گربز نے 3گیندوں پر 3 چھکے لگا دیے اور آخری گیند پر افغانستان کو 5 رنز درکار تھے تاہم رحمٰن اللّٰہ گربز آئوٹ ہو گئے۔ اس سے قبل پہلے سپر اوور میں بھی ٹائی ہو گیا تھا، افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 18رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 1وکٹ کے نقصان پر17رنز سکور کیے۔افغانستان کو جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے 188رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم بھی 187رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے میچ برابر ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹ پر 187رنز بنائے۔ ریان ریکلٹن 61اور کونٹین ڈی کوک 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کے عظمت اللّٰہ نے 3اور راشد خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان نے جنوبی افریقہ خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو با آسانی 67رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5اوورز میں 115رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مزید برآں ویسٹ انڈیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 30رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈین بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنا ڈالے۔
197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس سے قبل وہ اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button