لاہور:(بیوروچیف)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر دو بہنوں کومبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضیا نامی شخص نے رشتہ دکھانے کے بہانے دو لڑکیوں کو گھر بلایا اور بعد ازاں دھوکے سے مون لائٹ ہوٹل لے گیا جہاں ہوٹل مالک اور مینجر کی مبینہ معاونت سے تین ملزموں نے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سہولت کاری کے الزام میں ہوٹل مالک عمران اور مینجر کو بھی نامزد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم ضیا ،خرم اور بلال کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفت میں لے لیا جائے گا۔



