بھارتی غرورخاک،جنوبی افریقہ نے 76رنزسے شکست،گزشتہ فائنل کاحساب چکا دیا
لاہور،احمد آباد:(سلمان حسین،ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 43 ویں اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
احمد آباداسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111رنز ڈھیر ہوگئی ، اس کے ساتھ ہی ٹیم بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات کے سلسلے کو بریک لگ گیا۔
احمدآباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس 45، کپتان ایڈن مارکرم 4، ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبس 44 اور کاگیسو ربادا صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا 3، ارشدیپ سنگھ 2، ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



