پاکستانتازہ ترین

دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے ، عوام ن لیگ کو کامیاب کرواتے رہیں گے: عظمیٰ بخاری

 

 

لاہور:(بیوروچیف)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے اور عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرواتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیر میں آج پھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے پولنگ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کا پُرامن انعقاد جاری ہے، لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ’شیر‘ کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ’رونا دھونا پارٹی‘ کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اچھی سڑکیں، الیکٹرک بسیں اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبے بھی کشمیریوں کا حق ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button