پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

بینک سے سونا غائب،جعلی گولڈ کے عوض 5کروڑقرضہ،کیشیئر اورسونارگرفتار

 

 

لاہور:(بیوروچیف)فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بینک سے سونا غائب کرنے اور جعلی سونے کے عوض قرضہ دے کر 5 کروڑ 33 لاکھ کے مبینہ فراڈ کے الزام میں بینک کے کیشئر اور منظور شدہ سونار کو گرفتار کر کے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق بینک ماموں کانجن کی گولڈ فنانس اسکیم میں 5 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

بینک کی جانچ پڑتال کے دوران 17 تھیلے سونا غائب جبکہ متعدد کیسز میں جعلی اور کم وزن سونا سامنے آیا۔

تحقیقات میں 107 گولڈ لون اکاؤنٹس متاثر ہونے کا انکشاف ہوا، جس سے بینک کو 5 کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

مقدمہ سنار طاہر محمود، کیشئر محمد ارشد اور عبدالرزاق کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button