Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home1/cnnurdu/public_html/wp-includes/formatting.php on line 4740
پاکستانتازہ ترینسپورٹس

جنگ نہیں، کھیلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں: پی ایس ایل افتتاح پر مریم نواز کا پیغام

قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، غیر ملکی پلیئرز کو خراج تحسین

Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home1/cnnurdu/public_html/wp-includes/formatting.php on line 4740

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں اور نوجوانوں کے ہاتھ میں بیٹ اور بال دیکھنا چاہتے ہیں، ہتھیار نہیں۔

وہ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے موقع پر پہنچیں جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں، آفیشلز اور ٹیم مالکان سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی اور کرکٹ سے وابستگی کو سراہا۔

مریم نواز نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود لیگ کا انعقاد قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا اور اس موقع پر گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

وزیراعلیٰ نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جو پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کے ہمراہ گراؤنڈ میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین اگرچہ اسٹیڈیم سے دور ہیں مگر کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان کو کرکٹ کی سپر پاور بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی طاقت سے بدامنی کو شکست دے کر ملک میں خوشیاں واپس لائی جا سکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب آئیں اور معاشرے میں امن و استحکام کو فروغ ملے۔

Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home1/cnnurdu/public_html/wp-includes/formatting.php on line 4740
Show More

Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home1/cnnurdu/public_html/wp-includes/formatting.php on line 4740

Related Articles

جواب دیں

Back to top button