پاکستانتازہ ترین

آنے والا وقت پاکستان کے لئے بہتر ہونے جارہا، سردار سلیم حیدر

گورنر ہائوس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور (بیوروچیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر نے اس کارخیر میں حصہ لینے والی فلاحی تنظیم کی خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجود صورتحال میں سفید پوش طبقے کے لیے بیٹیوں کی شادی کرنا مشکل کام ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ گورنر ہائوس میں 32خوش نصیب جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس طرح کے فلاحی کاموں میں مصروف افراد کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ گورنر ہائوس لاہور کے دروازے فلاحی کاموں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان پر پارٹی کی بنیاد رکھی۔ گورنر نے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے میں دیکھا کہ بچیاں والدین کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ڈیڑھ ماہ قبل اٹک میں 35جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔ گورنر نے کہا کہ اچھے اور کار خیر کے کاموں میں لوگوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا کسی نیکی سے کم نہیں۔ گورنر نے بڑی عید سے پہلے فتح جنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے 100جوڑوں کی شادی کا انعقاد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گورنر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ چیرٹی کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ عظیم لوگ ہیں جو اللہ کے دئیے ہوئے مال سے غریبوں کے لیے حصہ نکالتے ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہتر ہونے جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم دنیا میں بلند ہوگا۔ ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button