پاکستانتازہ ترین

پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، گورنر پنجاب

سردار سلیم سے آئی جی عبدالکریم اور ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی کی ملاقات

لاہور(بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اور بھر پور اقدامات اٹھائے۔ انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب عبدالکریم اور ہوم سیکرٹری پنجاب احمد جاوید قاضی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کو جرائم سے پاک بنانے کیلئے وہ اور وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔علاوہ ازیںگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شمالی وزیرستان میںکامیاب آپریشن کرنے پرسکیورٹی فورسزکو بھر پور خراج تحسین کیاہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوںکے گردکھیرا تنگ کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک سے مکمل طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button