پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

اسلام آباد میں خوفنا ک حادثہ ،4افراد جاں بحق،4زخمی

بہارہ کہو اٹھال چوک میں مری سے اسلام آباد آتے تیز رفتارگاڑی2گاڑیوں اورمتعدد موٹرسائیکلوں سےٹکرائی،ڈرائیور فرار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بہارہ کہو اٹھال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار گاڑی دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی،واقعے میں چار افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ہونے والے دو افراد کی شناخت ہوگئی ،محمد فضل اور عامر حادثہ میں جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی مری سے اسلام آباد آ رہی تھی جس نے ٹکر ماری،ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا،پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی ہے واقعہ گزشتہ رات بہارہ کہو اٹھال چوک میں پیش آیا تمام زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button