انٹر نیشنلتازہ ترینکاروبار

ایران سے جنگ ،ٹرمپ نے امریکہ کو ڈبو دیا ،گھرچلانا بھی مشکل،صارفین پر کتنے ارب ڈالر کا اضافی بوجھ؟

اگر یہ تنازع جاری رہا تو امریکی صارفین پر مالی دبا ئومزید بڑھ سکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

 

واشنگٹن :(ویب ڈیسک)مریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اقتصادی اثرات سے امریکہ بھر کے گھریلو اخراجات میں بدترین اضافہ ہوگیا ہے اور اس جنگ نے صارفین پر تقریبا 60 ارب ڈالر کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

موڈی اینالٹکس کے ڈیٹا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز 28فروری سے امریکی صارفین کے ایندھن کے اضافی اخراجات اوسطا 447.19 ڈالر ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت اور فضائی کرایوں میں اضافے کے باعث یہ اضافہ گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی صارفین پر مجموعی طور پر تقریبا 60 ارب ڈالر کا بوجھ ڈال چکا ہے۔

ماہر اقتصادیات نے خبردار کیا کہ اگر یہ تنازع جاری رہا تو امریکی صارفین پر مالی دبا ئومزید بڑھ سکتا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button