انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

سشمیتا،تبو،امیشا پٹیل سمیت کئی بھارتی اداکارائیں تاحال ’’کنواری‘‘ مگر کیوں؟

لاہور:(کلچرل رپورٹر)عمر صرف ایک عدد ہے، اور بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں اس حقیقت کو بے حد آسانی سے ثابت کر رہی ہیں۔ 40 اور 50 سال کی عمر میں بھی، وہ نوجوان ستاروں کو اسٹائل، فٹنس اور پرفارمنس میں پیچھے چھوڑتی نظر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر نے سنگل رہنے اور اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیشا پٹیل نے ‘کہو نا… پیار ہے’ سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد ‘غدر: ایک پریم کہانی’ اور ‘غدر 2’ جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ 50 کی عمر میں بھی ان کا جلوہ برقرار ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف اس صورت میں جب وہ صحیح شخص سے ملے۔
شمیتا شیٹی نے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات ‘محبتیں’ سے کی تھی اور بعد میں ‘زہر’ اور ‘کیش’ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 46 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور اسٹائل سے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں اور سنگل رہنا پسند کرتی ہیں۔

سشمیتا سین جو سابقہ مس یونیورس ہیں، 49 کی عمر میں بھی وقار اور اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوں نے سیریز ‘آریہ’ کے ساتھ شاندار واپسی کی ۔ اداکارہ اپنی آزاد زندگی سے لوگوں سے متاثر کررہی ہیں، جس میں وہ اپنی دو گود لی ہوئی بیٹیوں کی پرورش کر رہی ہیں۔
سشمیتا سین، جو سابقہ مس یونیورس ہیں، 49 کی عمر میں بھی وقار اور اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوں نے سیریز ‘آریہ’ کے ساتھ شاندار واپسی کی ۔ اداکارہ اپنی آزاد زندگی سے لوگوں سے متاثر کررہی ہیں، جس میں وہ اپنی دو گود لی ہوئی بیٹیوں کی پرورش کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ کی بہترین پرفارمرز میں سے ایک تبو نے ‘مقبول’، ‘حیدر’ اور ‘اندھادھن’ جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں۔ 53 کی عمر میں ان کی اسکرین پر موجودگی اب بھی اتنی ہی طاقتور ہے جتنی پہلے تھی۔ سالوں کی قیاس آرائیوں کے باوجود، انہوں نے غیرشادی شدہ رہنے کو ترجیح دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button