پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

میڈیا ورکرزکی قانونی معاونت،ایم ڈبلیو او، ابراج لا ایسوسی ایٹس میں مفاہتی یادداشت پر دستخط

لاہور:(بیوروچیف)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور اور ابراج لا ایسوسی ایٹس کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت میڈیا ورکرز کوتمام در پیش مسائل اور قانونی پیچیدگیوں پر مشاورت اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے کا مقصد ورکرز کی بھلائی اور میڈیا ورکرز کے گھریلو ، معاشی مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ایم او یو دستخط کی تقریب میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہورکے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین محمد طاہر ، صدر عدنان شوکت ، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان ، پریس سیکرٹری محمد عرفان نے شرکت کی ۔ ابراج لا ایسوسی ایٹس کی طرف سےزوبیہ سلیم انصاری ایڈووکیٹ اور محمد یاسین بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہورکے صدر عدنان شوکت نے کہاکہ ہم اس معاہدے کے تحت اپنے کارکنوں کو قانونی معاونت اور آگاہی مہم کے ذریعے ورکرز کے فلاح و بہبود کے مسائل پر توجہ دلوائیں گے۔چیئرمین محمد طاہر ، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے وکلاء کے وفد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے کہا کہ کارکنوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی مشاورت ملے گی، جس سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری آئے گی۔یہ معاہدہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور انہیں مختلف قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے میں آسانی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button