پاکستانتازہ ترین

غزہ کے مظلوموں کی حالت لمحہ فکریہ، عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے: مریم نواز

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن محبت، امن اور رواداری کے فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا کے لیے دنیا بھر کے انسانوں کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے ہر ملک اور قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے منایا جانے والا عالمی یوم ضمیر ہمیں بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کے احترام کا درس دیتا ہے۔ سال 2026 کا تھیم "بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے” ہے جو انسانیت کو درست سمت میں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کئی دہائیوں سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حالت عالمی برادری کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی اور احساس کو زندہ رکھنا ناگزیر ہے، یہی حقیقی انسانیت ہے۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری امن پسند اور محب وطن ہے، جس نے تحریک پاکستان سے لے کر ملکی ترقی تک نمایاں کردار ادا کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کیلئے گرانٹس اور ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے جبکہ پہلی بار "مینارٹی کارڈ” متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو سہ ماہی 10,500 روپے دیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ملتان میں رکشہ میں سلنڈر دھماکے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button