پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

سی این این اردوڈاٹ کام کے کالم نگار،ماہر تعلیم فیاض احمد رانا ایم پی اے نیشنل ایجوکیشن اسمبلی منتخب

لاہور (ایم اے تبسم سے) پاکستان کے سب سے بڑے علامتی تعلیمی پارلیمانی ادارے نیشنل ایجوکیشن اسمبلی نے سیشن 2026 تا 2028 کے لیے معروف ماہر تعلیم، کپس کالج فیروز پور روڈ کیمپس کے ڈائریکٹر، ممتاز صحافی اور کالم نگار فیاض احمد رانا کو “Educationist MPA” کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایجوکیشن اسمبلی ایک غیر سرکاری مگر ملک گیر تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں تعلیمی اصلاحات، اساتذہ کے حقوق اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی طرز پر کام کرتا ہے۔

نئے سیشن کے لیے اراکین کے اعلان کے بعد فیاض احمد رانا کی نامزدگی کو ان کی طویل تعلیمی خدمات، صحافتی بصیرت اور علمی حلقوں میں نمایاں کردار کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ پلیٹ فارم مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو اکٹھا کر کے تعلیمی پالیسی سازی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کا موقع فراہم کرتا ہے۔

فیاض احمد رانا کی بطور Educationist MPA نامزدگی کو تعلیمی اور صحافتی حلقوں میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر تعلیمی حلقوں، کپس کالج کی انتظامیہ اور صحافی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تعلیمی اصلاحات اور اساتذہ و طلبہ کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button