پاکستانتازہ ترین

جنگ بندی برقرار رکھنا ضروری ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فریقین کو جنگ بندی کے معاہدے پر قائم رہنا چاہیے اور پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا مذاکرات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے دونوں فریقین کے درمیان کئی مراحل پر مشتمل سخت مگر تعمیری مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات گزشتہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے اور صبح اپنے اختتام کو پہنچے، جبکہ اس عمل میں عاصم منیر نے بھی ثالثی میں اہم کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان دونوں فریقین کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کے حصول اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایران اور امریکا مثبت جذبے کے ساتھ پیش رفت جاری رکھیں گے تاکہ خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم پر قائم رہیں، اور پاکستان آئندہ بھی ایران اور امریکا کے درمیان مکالمے اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا نے وزیراعظم شہباز شریف کی فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا، اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کے لیے دعوت قبول کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button