پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور ہائیکورٹ:ڈی سی،ایس ایس پی کی پیشی، پتنگ بازی سے اموات ، زخمیوں کی رپورٹ طلب

لاہور:(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواستوں پرپتنگ بازی سے ہونے والی اموات اور زخمی افراد کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ ہدایت جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کی ۔دورانِ سماعت ایس ایس انویسٹی گیشن توقیر احمد اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے پتنگ بازی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی پتنگوں اور ڈور کو جلایا جائے گایا اس کے لیے کوئی اور طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پتنگ اور ڈور کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اپنائے گئے میکنزم پر بھی وضاحت طلب کی گئی۔ مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button