پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

عمران کی رہائی کا پلان؟،سہیل آفریدی کا 19اپریل کو مردان میں جلسے کا اعلان

دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے،تمام پاکستانیوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتاہوں:وزیراعلیٰ

اسلام آباد :(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے19اپریل کومردان میں بڑا جلسہ کر نے کااعلان کردیا۔ بیان میں ان کاکہناتھاعمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 10 دنوں میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنا ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر 19 اپریل سہ پہر 3 بجے مردان ریلوے گرائونڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت پر گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام تر مظالم کے باوجود ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، 19 اپریل کو دنیا کو دکھائیں گے کہ عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں۔

مخالفین خصوصا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز چلانے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کی غیر موجودگی میں انہیں پیغام دیں گے کہ قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جلسے میں شرکت کے لیے تمام پاکستانیوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کے باوجود نہ تو عمران خان کے بیانیے کو دبایا جا سکا اور نہ ہی عوام کی محبت کو کم کیا جا سکاہے، مردان کا جلسہ ملکی سیاست کا تاریخی اور فیصلہ کن اجتماع ثابت ہوگا۔

عمران خان جب بھی کسی سیاسی سرگرمی کی ہدایت دیتے ہیں تو اس کے پیچھے ایک واضح حکمت عملی اور مقصد ہوتا ہے، لہٰذا کارکنان اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مقصد کو کامیاب بنائیں۔تحریک انصاف اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں تبدیل کرے گی اور عمران خان کی غیر موجودگی میں انہیں یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستانی قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے، پہلے بھی کھڑی تھی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button