پاکستانتازہ ترین

ایران جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب: بلاول بھٹو

بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام اٹھا رہے، ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی

کراچی ( ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران میں جنگ کے نتیجے میں معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں۔
جب ایران جنگ شروع ہوئی، وفاقی حکومت نے اپنی جانب سے 50 فیصد سبسڈی دی تھی، وفاقی حکومت نے صوبوں سے بھی مدد مانگی کہ وہ مزید سبسڈیز اپنے عوام کو دیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی۔
ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبہ سندھ نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 25 ایکڑز تک زمین کے مالک چھوٹے کسانوں کو مالی مدد پہنچائی، سندھ میں موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے پیپلز فیول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو مفت ہوم سولر کٹس فراہم کی جارہی ہیں، سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں، پاکستان کی قیادت کوشش کر رہی ہے کہ نہ صرف جنگ بندی جاری رہے بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ ہم معاشی بحران سے باہر آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button