انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

’’نہ میں بدلی نہ محبت‘‘،فضا علی کی ایک اورمتنازع ویڈیو وائرل

 

لندن:(ویب ڈیسک)’’ میں نہیں بدلی‘‘ معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں فضا علی کو اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ لندن میں دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔

fiza-ali
فضا علی نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک بار پھر انکے شوہر انہیں کندھے پر اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔

 

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی انداز میں پیغام بھی لکھا کہ ’’جنہیں میرا اٹھایا جانا بھاری لگا تھا… آج لندن میں وہی منظر ہلکا لگ رہا ہے۔ نہ میں بدلی ہوں، نہ محبت، صرف نظروں کا وزن کم ہو گیا۔ اب بتاؤ… بوجھ کس پر تھا؟”

یاد رہے کہ حال ہی میں فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ سامنے آیا تھا، جس میں ان کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا تھا۔

اس منظر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا جنہوں نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

بعد ازاں پیمرا نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی۔

 

واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی ہے اور حالیہ دنوں میں وہ اپنے نئے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button