پاکستانتازہ ترینصحت

میو ہسپتال:چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی متنازع تعیناتی،تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور میں میو ہسپتال کی متنازع تعیناتی کے معاملے نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں بی ایس 19 کی افسر روبینہ کوثر کو چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ (بی ایس 20) کا اضافی چارج دینے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ بار بار 89 روزہ اضافی چارج دینے کے عمل کو بھی چھان بین میں شامل کر لیا گیا ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ تعیناتی سروس رولز اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی یا نہیں۔

محکمہ کے اندر اس معاملے پر تشویش پائی جا رہی ہے، اور سینئر افسران کو نظر انداز کیے جانے کے الزامات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اہم افسران سے وضاحت بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ اگر تعیناتی قواعد کے برعکس ثابت ہوئی تو نہ صرف اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے بلکہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ادھر متعلقہ حلقوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے شفاف تحقیقات اور فوری ایکشن کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ کی بحالی کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button