پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

غیر اخلاقی سوالات،اداکارہ میرا نے انٹرویو ادھوراچھوڑدیا

میرا نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی جانب موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا،مشی خان کی بھی تنقید

 

لاہور:(کلچرل رپورٹر)پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائکو‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔

فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازعہ اور ذاتی نوعیت کے سوالات کئے گئے۔

ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔

صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان ارشاد بھٹی نے انہیں طنزیہ انداز میں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔
۔
اداکارہ مشی خان نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کو اس طرح کے سوالات سے گریز کرنا چاہئے تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس انٹرویو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button