پاکستانتازہ ترین

تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، کل دوبارہ تعین ہوگا: شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بھرپور سفارتی کوششیں کیں، جن کے نتیجے میں سیز فائر ممکن ہوا جو تاحال برقرار ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے خلوص نیت سے کردار ادا کیا، جبکہ محسن نقوی کی کوششیں بھی قابلِ ستائش ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حالیہ عالمی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے درآمدی بل میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق ایک ہفتے کا درآمدی بل 30 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ “تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں”، اور موجودہ صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل (جمعہ) کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان نے حالیہ عرصے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کیے ہیں اور حکومت معاشی استحکام کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ خطے میں کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور پائیدار امن قائم ہوگا۔


🌍 پس منظر:

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال، پی آئی اے کی نجکاری، ریلوے اصلاحات اور صحت و سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button