پاکستانتازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کی چاندی، جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت، جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق، ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں ان کی موجودہ بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے اہم نکات میں نئے الاؤنسز کا اطلاق عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا۔ ان اضافی مراعات کے اخراجات وفاقی آئینی عدالت کے مالی سال 26-2025 کے لیے پہلے سے مختص کردہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

یہ اضافی الاؤنسز ان ملازمین کو حاصل نہیں ہوں گے جو "غیر معمولی چھٹی” پر ہوں گے،شامل ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کے اس اقدام کو ملازمین کی فلاح و بہبود اور عدالتی امور کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button