پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبجرم-وسزاعلاقائی خبریں
چنیوٹ:بجلی بچانے کیلئے آئوٹ سورس گورنمنٹ پرائمری سکول کے پنکھے بند،طلبہ گرمی سے نڈھال

چنیوٹ:(ویب ڈیسک)چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 131 چک لونے میں آؤٹ سورس گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
حکام کے مطابق اسکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست بھی بھجوا دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چنیوٹ کو بھی معطل کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ کو ہوش آگیا ،بجلی بچانے کے نام پر پنکھے بند کئے ،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے ۔



