پاکستانتازہ ترین

پاک، امریکہ رابطوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت:سردار سلیم حیدر

امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال

لاہور ( بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات یو ایس قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو ایس قونصل جنرل نے امریکی حکومت کی طرف سے یو ایس قونصلیٹ اور اس کے سٹاف کی سکیورٹی کے لیے مسلسل تعاون کیلئے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں امریکہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نوازی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ یو ایس قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ایس قونصل جنرل نے گورنر اور پنجاب کے عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button