کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سمیت 21اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور :(بیوروچیف) پنجاب حکومت نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سمیت 21اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب پبلک پراسیکیوشن تعینات ،
ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( ای پی اے ) پنجاب عمران حامد کو تبدیل کرکے کمشنر فیصل آباد ڈویژن تعینات ، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ ( پی آر ایم پی یو ) تعینات کر کے سیکرٹری آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایس اینڈ جی اے ڈی محمد احمد کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ،
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ مس صباء اصغر علی کو تبدیل کرکے چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اویس مشتاق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ مس ماہم آصف ملک کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات ،
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد اکرام ملک کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات ، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی تعینات ، ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات اور انہیں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی کی اضافی ذمہ داری سے بھی سکبدوش کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر خانیوال مس ملیحہ راشد کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی مس حنا ارشد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خانیوال ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی تعینات ، سیکرٹری ( ایس اینڈ سی ) بورڈ آف ریونیو پنجاب مس رعنا حمید کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سید محمد عباس شاہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات ، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی ( پی ایس پی اے ) تعینات ،
چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی ( پی ایس پی اے ) کیپٹن (ر) سید علی اصغر کو تبدیل ک کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر کے انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی ( سائوتھ اینڈ نارتھ ) کی اضافی ذمہ داری سے بھی سکبدوش کر دیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( ای پی اے ) تعینات ،
منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور منصور احمد کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب عمر جاوید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات اور وہ پی آئی سی آئی آئی پی کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کو تبدیل کر کے جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) تعینات کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔



