پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

شادی کی تاریخ یاد نہیں تو پھر کیا یاد ہے؟، شہری اورجج آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ

 

اسلام آباد :(نیٹ نیوز)وفاقی آئینی عدالت میں شہری اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ بدھ کو عدالتی عملے کی جانب شمیم بی بی کیس کی پکار لگائی، شمیم بی بی کا نام سن کر ایک دیہاتی شخص روسڑم پر آگیا ۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا آپ روسٹرم پر کیوں آئے ہیں؟شہری نے پنجابی میں جواب دیا کہ شمیم بی بی میری بیگم کا نام ہے۔ جسٹس حسن رضوی نے حیرانگی سے استفسار کیا کہ شمیم بی بی آپ کی بیگم کیسے ہو سکتی ہے؟ فائل کے مطابق تو شمیم بی بی بیوہ ہے۔

شہری نے جواب دیاشمیم واقعی میری بیوی کا نام ہے،جسٹس رضوی نے استفسار کیا کہ اچھا یہ بتا ؤتمہاری شادی کب ہوئی؟شہری نے جواب نے دیا کہ مجھے اپنی شادی کی تاریخ یاد نہیں ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ پھر آپ کو کیا یاد ہے؟ شہری نے جواب دیا کہ میری شادی کو بیس سے پچیس سال ہوگئے ہیں۔

جج نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا اچھا جب شادی ہوئی تو کس کی حکومت تھی؟ شہری نے جواب دیا کہ دیہاتی آدمی ہوں مجھے حکومت کا نہیں معلوم، عدالت نے ہدایت دی کہ یہ آپکا مقدمہ نہیں آپ بیٹھ جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button