پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

خون سفید؟،8بیٹیوں کی ماں نئے شوہرکے ساتھ روانہ،ہائیکورٹ میں چینخ و پکار

لاہور:(بیوروچیف)ماں اپنی 8 بیٹیوں کوروتاچھوڑکرنئے شوہر کے ساتھ روانہ ہوگئی۔لاہور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران خاتون کو اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جس پر انکی 8 بیٹیاں عدالت کے باہر دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔

درخواست گزار غلام حسین نے حبسِ بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اہلیہ شبنم بی بی کو سابق شوہر اور اہلِ خانہ نے غیر قانونی طور پر تحویل میں رکھا ہوا ہے، عدالت بازیاب کرا کےمیرے ساتھ جانے کی اجازت دے۔

شبنم بی بی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ غلام حسین سے نکاح کرچکی اور ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔

عدالت نے خاتون کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button