پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

وزیراعظم کی بلاول کی انتخابی مہم کی تعریف،صدرکاانتہائی دلچسپ جواب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہم صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔

دریں اثنا گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی تعریف کردی جس پر صدر مملکت نے بھی دلچسپ جواب دے دیا۔

وفاقی بجٹ 27-2026 کی منظوری سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کروانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حکومتی ٹیم پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچی۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا، ’نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی‘ جس پر صدر مملکت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’آخر بیٹا کس کا ہے؟‘

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button